بنگلورو، 6؍ جون (ایس او نیوز) وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے بی جے پی کے دفتر میں میڈیا والوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ آج ایس ایس ایل سی، پی یو بورڈ نے سکینڈ ائیر پی یو سی اور ایس ایس ایل سی امتحانات کے تعلق سے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سی ای ٹی امتحان کے تعلق سے ابھی افسروں کا اجلاس طلب نہیں کیا ہے کہ محکموں کے افسروں کے ساتھ مشورہ کے بعد سی ای ٹی امتحان کے تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔ ایس ایس ایل سی، پی یو سی کے امتحانات کے تعلق سے اب فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہم ان دنوں بورڈس کے فیصلہ کے منتظر تھے۔ جلد ہی اب محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذمہ دار افسروں کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مشورہ کیا جائے گا۔ حکومت کی سطح پر مشورہ کیا جانا ہے۔ اس کے بعد ہی سی ای ٹی امتحانات کے تعلق سے حکومت اپنا فیصلہ سنائے گی۔